جنتادل سیکولر و کانگریس ضمنی انتخابات کے لئے ساتھ ساتھ

12:56PM Wed 13 Aug, 2014

بھٹکلیس نیوز / 13اگست،2014 شیموگہ/ (یو این آئی)شکارپور اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو ہرانے کے لئے جنتا دل سیکولر(جے ڈی ایس) نے بر سر اقتدار کانگریس کے ساتھ مفاہمت کر لی ہے۔21اگست کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ وزیر اعلی سدھارمیا کانگریس امیدوار ایچ ایس شنتھا ویرپا گوڈا کے لئے بی جے پی کے قد آور لیڈر بی ایس یدورپپا کے مضبوط گڑھ میں تشہیر کر رہے ہیں اور انہیں فتحیاب کرانے کے لئے پورا زور لگا رہے ہیں۔اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی مسٹرسدھارمیا نے کہا کہ جنتا دل سیکولر نے اپنے کسی امیدوار کو اس سیٹ سے نہیں اتارا ہے اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ وہ کانگریس امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے دونوں پارٹیاں مفاہمت کی راہ پر چل رہی ہیں۔جے ڈی ایس لیڈر و سابق وزیر مدھو بنگا رپپا نے بھی اس سلسلے میں مثبت جواب دیا ہے اور کانگریس امیدوار کی حمایت کی ہے۔