راہل گاندھی کے کھانے پر یدی یورپا نے کیا تبصرہ ، تو شیو سینا نے کہا : نظر آگئی بی جے پی کی گھبراہٹ

02:32PM Thu 15 Feb, 2018

ممبئی:(یو این آئی) کرناٹک بی جے پی کے صدر بی ایس یدی یورپا کی جانب سے کانگریس صدر راہل گاندھی کے خلاف تبصرہ کی تنقید کرتے ہوئے شیوسینا نے کہاکہ یدی یورپّاکے تبصرہ سے ان کی بیمار ذہنیت اور بی جے پی کی مایوسی کااظہار ہوتاہے۔ کرناٹک میں بی جے پی کے وزارت اعلی امیدوار یدی یورپّا نے کہاتھاکہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی گوشت کھاکر مندروں کے دورہ کررہے ہیں۔ شیوسینانے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران اس طرح کے ریمارکس مایوس بی جے پی کی بیمارذہنیت کی عکاس ہیں ۔تین دن قبل یدی یورپّا نے الزام عائد کیاتھاکہ صدرکانگریس راہل گاندھی اپنے کرناٹک حیدرآباد علاقہ کے چار روزہ دورہ ایک مندرمیں جانے سے قبل جواری چکن کھایاتھا۔ شیوسینانے اپنے ترجمان اخبار سامنا کے اداریہ میں لکھاکہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے گجرات میں بی جے پی لیڈران کی نینداڑادی تھی۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں گجرات اسمبلی انتخابات کی طرح اگر راہل گاندھی انتخابی مہم کے دوران مندروں کادورہ کررہے ہیں۔ اس مرتبہ بی جے پی راہل گاندھی کے مندروں کے دورہ پر نکتہ چینی کررہی ہے۔
ادریہ میں مزید لکھا گیا کہ کرناٹک میں آنے والی اسمبلی انتخابات میں کانگریس، بی جے پی کو حاشیہ پر رکھ دے گی۔ جس طرح گجرات کے اسمبلی انتخابات میں راہل گاندھی نے نرم ہندوتوا کافروغ دیاتھا‘ اسی طرح کرناٹک میں بھی وہ یہی کام کررہے ہیں۔ شیوسینانے لکھاکہ اب کرناٹک میں انتخابی ریالیوں کاسلسلہ چل پڑاہے اور بی جے پی اور کانگریس کے درمیان الزامات ا ورجوابی الزامات کا سلسلہ شروع ہوچکاہے۔ گجرات کی طرح راہل گاندھی کرناٹک کی مسجدوں کے ساتھ ساتھ مندروں کو بھی جارہے ہیں۔ راہل گاندھی کایہ اقدام بی جے پی کے وزارت اعلی کے امیدوار کے لیے برہمی کاباعث بن رہا ہے۔ اسی لیے یدی یورپّا نے راہل گاندھی پر الزام عائدکیاکہ وہ گوشت کھاکر مندروں کو جارہے ہیں۔