دہلی میں کاروباری آدمی کے پیٹ سے سونا بر آمد
02:25PM Sun 20 Apr, 2014
بھٹکلیس نیوز / 20 اپریل، 14
نیو دہلی / (ایجنسی ) دارالحکومت دہلی میں ایک ڈاکٹر کے مطابق ایک کاروباری شخصیت کے پیٹ سے سونے کی بارہ اینٹیں برآمد ہوئی ہیں۔63 سالہ تاجر کو قئے اور پا خانے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔تاجر نے ڈاکٹر کو بتایا کہ انوڑں نے بیوی سے لڑائی کے بعد غصے میں آ کر بوتل کا ڈھکن نگل لیا تھا۔لیکن جب ڈاکٹروں نے ان کا آپریش کیا تو انھیں ان کے معدے سے بوتل کی ڈھکن کے بجائے تقربیاً چار سو گرام کا سونا ملا۔آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ پولیس اور کسٹم حکام نے تاجر سے پوچھ گچھ کی ہے اور سونے کو اپنے قبضے میں لیا ہے۔
دنیا میں ہندوستان سب سے زیادہ سونا استعمال کرنے والا ملک ہے جہاں دھات کی درآمد پر ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے اس کی سمگلنگ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔دہلی کے سر گنگا رام ہسپتال میں سینیئر سرجن ڈاکٹر سی ایس رام چندراں نے کہا کہ انواں نے اپنی زندگی میں 'اس قسم کا کیس نہیں دیکھا۔' انھوں نے کہا کہ'یہ پہلی دفعہ ہے کہ میں نے کسی مریض کے پیٹ سے سونا نکالا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ میں نے ایک مریض سے ایک کلو وزنی مثانے کا پتھر نکالا تھا۔لیکن ایک مریض کے پیٹ میں سونا ایک ناقابلِ یقین بات ہے۔'انوئں نے کہا کہ'یہ تاکض دینے والا تین گھنٹے کا آپریشن تھا۔ وہ ایک بزرگ مریض تھا اور ہمیں احتیاط سے کام لینا تھا۔ ہمیں ان کی پیٹ سے سونے کی 12 اینٹوں کا ڈھیر ملا۔'ڈاکٹر رام چندراں نے کہا کہ ماضی میں اس تاجر کے پیٹ کے چار آپریشن ہو چکے ہیں اور وہ شوگر کا مریض ہے جنیںر اس مہینے کے اوائل میں آنتڑیوں میں تکلیف کی وجہ سے ہپستال میں داخل کرایا گیا تھا۔گذشتہ سال بھارتی حکومت نے سونے کی مانگ میں کمی پیدا کرنے کے لیے اس کی درآمد پر ٹیکس میں تین گنا اضافہ کیا ہے۔