سرسی میں گائے کی چوری کے الزام میں ایک گرفتار
01:53PM Sat 28 Jan, 2017
بھٹکلیس نیوز / 28 جنوری، 17
سرسی / (نامہ نگار) یہاں کے مراٹھی کوپا پٹا نامی شخص کے گھر سے ایک گائے چوری کرنے کے الزام میں پولس نے ایک فرد کو حراست میں لیا ہے جس کی شناخت مینگلور کے مقیم محمد رؤوف (37) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں سرسی کے پولس تھانہ میں 19/جنوری کو ایک شکایت درج کی گئی تھی جس میں کچھ اجنبی لوگوں کی طرف سے گائے کو گاڑی میں ٹھونس کر لے جانے کی بات کہی گئی تھی۔ اس کے بعد پولس نے چھان بین کی تو ملزم کا پتہ لگا ، تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس سے قبل یہ شخص بھٹکل میں بھی بیلوں کو چوری کرچکا ہے۔
(اے جے اسدی)