بھٹکل انجمن کالج کے دو طالب علموں کو فٹ بال میں یونیورسٹی بلیو کا خطاب

02:31PM Wed 11 Dec, 2013

بھٹکل انجمن کالج کے دو طالب علموں کو فٹ بال میں یونیورسٹی بلیو کا خطاب بھٹکلیس نیوز / 11 دسمبر، 13 بھٹکل / (نامہ نگار) بھٹکل انجمن کالج کے دو طالب علم محمد عاکف چامنڈی اور مروان شانو نے فٹ بال میں یونیورسٹی بلیو کا خطاب حاصل کیا ہے، اور یہ دو طالب علم کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے کیرالہ کے کوٹایام میں منعقد ہونے والے فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔ ان کی اس کامیابی پر انجمن کے صدر، جنرل سکریٹری اور انتظامیہ ممبران نے ان کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ۔ akeef-marwan