سرویس سینٹر کے ملازم کی واٹر ٹینک میں گر کر موت

11:30AM Sun 14 Jul, 2013

سرویس سینٹر کے ملازم کی واٹر ٹینک میں گر کر موت بھٹکلیس نیوز 14 جولائی، 13 بھٹکل(رضوان گنگاولی) آج دوپہر تقریباً 2:30 بجے قومی شاہراہ پر کوکاری ہونڈاس کے مقابل میں واقع  پریجنان سرویس سینٹر میں کام کرنے والے گرش دیواڑیگا (26) کی خراب پانی کی ٹینک میں گر کر موت ہونے کی واردات سامنے آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق گریش شرالی تٹی ہکّل کا رہنے والا تھا اور کئی سالوں سے اس سرویس سینٹر میں ملازم تھا ۔ تاہم ان کی موت کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کچھ پتہ چل نہیں پایا ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل رورل پی ایس آئی نوین جوگی اپنے عملہ کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور اس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کیا ۔ اس سلسلہ میں رورل پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال روانہ کیا گیا ہے ۔ grish-01 grish-02 grish-03 grish-04