کاروارمیں منی ودھان سودھا ،کنونشن سنٹر کے لئے جگہ کی نشاندہی کریں ۔دیش پانڈے
12:47PM Sat 31 Jan, 2015
بھٹکلیس نیوز/31؍جنوری،15
کاروار (نامہ نگار) ریاستی وزیر برائے اعلی تعلیم و سیاحت اور شمالی کنڑا ضلع کے نگران کار وزیر آرو ی دیش پانڈے نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کاراور میں ایک نئے منی ودھان سودھا اور کنونشن سنٹر جہاں تمام سرکاری دفاتر ایک ہی چھت کے نیچے ہوں تعمیر کرنے کے لئے زمین کی نشاندہی کریں وزیر موصوف کاروار تعلقہ کے ڈی پی میٹنگ میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے تھے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب ہی منی ودھان سودھا کی عمارت تعمیر کی جاسکتی ہے ، اسکے لئے دستیاب سرکاری زمین کی نشاندہی کی جاسکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس طرح ضلعی مرکز میں تمام پروگراموں کے انعقاد کے لئے ایک کنونشن سنٹر کی تعمیر کے لئے تخمینہ تیار کرنے اور پیش کرنے کے لئے افسروں کو ہدایت کی ، وزیر موصوف نے کہا کہ میڈیکل کالج کی تعمیر کا کام چل رہا ہے اگر اس کی اطراف کی زمین پر اگر ناجائز قبضہ ہو کر ہے تو اسکو فوراً آزاد کر انا چاہیئے ،اسکے لئے اس مقام کا سروے کیا جا نا چا ہیئے ،میڈیکل کالج کی تعمیر کے دوران ہی اس علاقہ میں زمین دوز نالیوں کا انتظام ہونا چاہیئے ،میڈیکل کالج کے گندے پانی کو ٹھکانے لگانے کے لئے ابھی سے مناسب انتظام ہو نا چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ کاروار بس اسٹانڈ کی توسیع کا کام رکا ہو اہے اب تمام رکاوٹیں دور کی گئی ہیں ،لہذا اب کام جلد از جلد مکمل ہو نا چاہیئے ،وزیر موصوف نے کہا کہ گرام سبھا ؤں میں متعلقہ افسروں کو ضرور جا نا چاہیئے بعض محکموں کی کارکردگی دھیمی رفتار سے چل رہی ہے، اس جانب ڈپٹی کمشنر اور سی ای او کو دھیان دینا چاہیئے ،تمام متعلقہ سطح محکموں کی کارکردگیوں کا نمونہ تیار کرکے ایک مہینے کے اندر اس کو پیش کرنا چاہیئے ،وزیر موصوف نے کہا کہ آنگن واڑیوں میں بچوں کو بہترین غذائی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیئے ، ٹنڈر حاصل کرنے والے اگر معیاری اشیاء فراہم کرنے میں ناکام ہو ں تو انہیں سیاہ پٹی میں شامل کرنا چاہیئے ،اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ کسی بھی وجہ سے بچوں کو تکلیف نہ ہو ، وزیر موصوف نے اطلاع دی کہ 21/فروری سے یک مارچ تک رابندر ناتھ ٹیگور ساحل پر ریاستی سطح کی صنعتی نمائش ہو نے والی ہے ، اس نمائش میں تمام محکموں کے لوگوں کو اپنے اشیاء کی نمائش دکان لگانی چاہیئے اور ہر روزشام کو میسور ورما اسٹیج پر تہذیبی پروگرام منعقد ہوں گے انکے انعقاد میں تمام محکموں کو تعاون کرنا چاہیئے ،نمائش میں نئے ایجاد کر دہ آلات سیاحت کے علاوہ مختلف کمپنیوں کی دکانیں رونق بڑھانے والی ہیں ،لہذا اس نمائش کامنظم طور پر اہتمام کرنے کی افسران کو ہدایت کی ۔
ع،ح،خ