صحافتی ایوارڈس کیلئے عرضیاں مطلوب

03:54PM Fri 10 Mar, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کی جانب سے 2016کے صحافتی ایوارڈس کیلئے تجاویز اور عرضیاں مطلوب ہیں۔ صحافت کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے افراد کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے ٹی ایس آر ، مہرے ہنامنتا رایا، اور ماحولیاتی ایوارڈز پیش کئے جاتے ہیں۔ یہ ایوارڈ تقریباً ایک لاکھ روپے نقد اور سرٹی فکیٹ پر مشتمل ہوں گے۔ جبکہ ماحولیاتی صحافت کیلئے 50ہزار روپے نقد اور سرٹی فکیٹ ہوگا۔ ایوارڈز کیلئے صحافتی ادارے تجاویز پیش کرسکتے ہیں اور خود خواہشمند امیدوار بھی ڈائرکٹر محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ وارتا سودھا نمبر17 ،بھگوان مہاویر روڈ بنگلور 01- تک 25 مارچ سے قبل عرضیاں داخل کرسکتے ہیں۔