گورنر نے مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی
04:02AM Fri 14 Jul, 2017
جنوبی کینرا ضلع کے فسادات کے تعلق سے رپورٹ پیش کی
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ ریاستی گورنر واجو بھائی راجو بھائی والا نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سے ملاقات کی اورانہیں جنوبی کینرا ضلع کے فسادات اور ریاست میں امن وامان اور نظم و ضبط کے تعلق سے تفصیلات پر مشتمل ایک رپورٹ پیش کی راجو بھائی والا نے راجناتھ سنگھ کے ساتھ ایک گھنٹہ تک ملاقات کی اور ریاست کی سیاسی اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا۔گورنر نے ایک سازش کے تحت ہی مرکزی حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سدارامیا کی حکومت امن اور خوشحالی کو بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔ جنوبی کینراضلع ۔بیلگاوی اور دیگر اضلاع میں فرقہ وارانہ فسادات اور دیگر ناخوشگوار واقعات کی تفصیلات فراہم کی ہیں اور رپورٹ میں خصوصی طورپر بی جے پی او رفرقہ پرست تنظیموں کے لیڈروں کا قتل اور حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی حمایت کرنے اور دیگر تنظیموں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کی شکات کی ہے۔ اگر دیکھا جائے تو اس رپورٹ سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ گورنر نے بی جے پی کے ایک نمائندے کے طورپرکام کیا ہے اور اس رپورٹ کے ذریعہ سدارامیا کی حکومت کو کمزور ثابت کرنے کی سازش کی ہے۔اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ گورنرکا تعلق بھی بی جے پی سے ہے اور وہ اپنے اختیارات کا استعمال کرکے حکومت کے معاملات میں دخل دیتے رہتے ہیں۔ وہ تمام پروگراموں میں صرف ہندی میں تقریرکرتے ہیں جس سے کنٹرا نوازتنطیموں نے کئی مرتبہ احتجاج بھی کیا تھا۔