ریاست میں سدارامیا حکومت کے دو سال مکمل ہوئے‘ طویل انتظا رکے بعد کابینہ میں توسیع

12:59PM Sun 31 May, 2015

بھٹکلیس نیوز / 31 مئ، 15 ریاست میں سدارامیا حکومت کے دو سال مکمل ہوئے‘ طویل انتظا رکے بعد کابینہ میں توسیع گرام پنچایت انتخابات کے بعد ہوسکتی ہے۔وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ 6؍جون کے بعد کابینہ میں توسیع ہوسکتی ہے۔وزیر اعلی کے اس اشارہ کے بعد کافی وقت سے حکومت میں عہدہ کا انتظار کررہے ہیں سنئیر قائدین کی اُمیدیں بڑھی ہیں ۔گرام پنچایت انتخابات میں ووٹنگ کرنے کیلئے اپنے آبائی گاؤں میں ووٹنگ کرنے سے قبل میسور میں سدارامیا نے کہا کہ انتخابات کے بعد کانگریس ریاست میں اور مضبوطی سے اُبھرکر آئے گی۔تکنیکی طورپر غیر سیاسی ہونے کے باوجود اس الیکشن کو سیاسی رنگ دیا گیا ہے۔پارٹی اس الیکشن میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے میں کامیاب رہے گی۔ایک عددی لاٹری گھوٹالے کی جانچ ایجنسی سی بی آئی کو سونپی ہے ‘وہیں جب ریاست میں بی جے پی حکمران تھی تو کئی گھوٹالوں کی جانچ سی بی آئی سے کرانے سے انکار کردیا تب مرکز میں کانگریس قیادت یو پی اے کی حکومت تھی ۔آج کانگریس نے سی بی آئی پر بھروسہ جتایا ہے۔ مگر بی جے پی نے گھوٹالوں کو چھپانے کی کوشش کی۔ انھوں نے کہا کہ حقیقت سامنے آجائے گی اور جو لوگ اس میں شامل ہوں گے ان کے چہرے بے نقاب ہوجائیں گے ۔سال2007سے2013کے دوران جتنے لوگ اس ملوث رہے ہیں ان کے چہرے سامنے آئیں گے۔