علاج کیلئے بنگلور جائیں گے اروند کیجریوال

02:00PM Mon 6 Feb, 2017

نئی دہلی ، (بھٹکلیس نیو) پنجاب اور گوا میں اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال علاج کیلئے15 دنوں کیلئے بنگلور جائیں گے۔ اروند کیجریوال 7 فروری کو بنگلور کے جندل نیچروپیتھ سینٹر میں علاج کرانے کے لئے روانہ ہوں گے۔ جہاں 22 فروری تک ان کا علاج ہوگا۔خبرہے کہ و زیرا علیٰ کابلڈشوگربڑھ گیاہے۔