ایم ایس پرکاش بھٹکل کے نئے سی پی آئی مقرر

02:45PM Tue 22 Oct, 2019

بھٹکل: 22 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں بنٹوال سے آئے ہوئے سی پی آئی ایم ایس پرکاش نے نئے سرکل انسپکٹر کا چارج سنبھالا ہے۔ اس سے قبل ایم ایس پرکاش بنٹوال میں سی پی آئی کے عہدہ پر تھے جبکہ اس سے قبل انہوں نے انٹی نکسل فورس میں خدمات انجام دیں تھیں۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے بھٹکل میں حال ہی میں ہوئے قتل کے تعلق سے بات کی اور بتایا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں پیش رفت کردی ہے اور بہت جلد مجرموں کو پکڑ لیا جائے گا۔