نستار سمندر سے منڈلی کے  نوجوان کی نعش بر آمد

11:36AM Thu 9 May, 2019

بھٹکل: 9 مئی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے نستار سمندر سے نوجوان کی نعش بر آمد ہوئی ہے جس کی شناخت منڈلی کے رہنے والےا دے مادیو دیواڑیگا  (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق بد ھ کی شام مقامی افراد نے نعش کو دیکھ کر پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد پولس نعش کو سرکاری اسپتال لے گئی تھی۔ سمجھا جارہا ہے کہ سمندر میں تیراکی کے دوران ادے کی حادثاتی طور پر موت واقع ہوگئی ہے۔ اس سلسلہ میں بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے اور پولس معاملہ کی چھا ن بین کر رہی ہے۔