بھٹکل بیلکے ریلوے پٹری پر نوجوان کی خود کشی

02:22PM Wed 3 Jul, 2019

بھٹکل: 03 جولائی 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل بیلکے ریلوے پٹری پر آج صبح ایک نوجوان نے ریل گاڑی کے نیچے سر دے کر خود کشی کرلی ہے جس کی شناخت بھرت موگیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھرت کچھ دنوں سے کسی مسئلہ کو لے کر کافی پریشان تھا جس سے تنگ آکر اس نے آج صبح یہ انتہائی قدم اٹھایا اور ریل گاڑی کے نیچے سر دے کر جان دے دی۔ اس سلسلہ میں بھٹکل رورل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔