بی جے پی کے ذریعہ اندرا کینٹنوں کوبدنام کرنے کی سازش: دنیش گنڈوراؤ

03:16PM Sat 26 Aug, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز):۔پردیش کانگریس کے کار گزار صدردنیش گنڈوراؤ نے الزام لگایا کہ بی جے پی اندرا کینٹنوں کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہے ۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت نے غریب اور مزدوروں کو پیٹ بھر کر کم قیمت میں ناشتہ اور کھانا فراہم کررہی ہے جس سے کئی لوگوں کو فائدہ ہورہا ہے ۔ یہ کامیاب اسکیم بی جے پی سے نہیں دیکھی جارہی ہے اور اس اسکیم کو ناکام کرکے کینٹنوں کو بند کرنے کی گہری چال چل رہی ہے اس سلسلہ میں کڑی نظر رکھنے کے لئے پارٹی کارکن کو حکم دیا گیا ہے ۔ حال ہی میں ایک کینٹن میں کھانانہ ملنے کا الزام لگا کر کینٹن کے ملازمین پر حملہ کردیا گیا اور اس حملہ میں بی جے پی کا رکن ملوث ہونے کا پتہ چلا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کھانے میں جھینگریا چپکلی چھوڑ کر اس اسکیم کو بدنام کرنے یا لوگوں کو دور کرنے کی گہری سازش کررہی ہے ۔ پولیس نے اندرا اسکیم ک تحت کئی باورچی خانوں کے پاس مشتبہ حالت میں گھوم رہے بی جے پی کارکن کو گرفتار کیاہے اور ان سے پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا ہے کہ بی جے پی کے چندلیڈروں نے انہیں کھانے میںیاناشتہ میں جھینگر یا کیڑے چھوڑنے کے لئے بھیجا تھا ۔اس سلسلہ میں راجہ جی نگر اور ملیشور پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی ہے ۔ دوسری طرف تمام اندرا کینٹنوں اورباورچی خانوں کے باہر سی سی ٹی وی لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔دوسری طرف لوگوں سے بھی گذارش کی گئی ہے کہ اگرباورچی خانون کے پاس لوگ مشتبہ حالت میں نظر آئیں تو انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کریں۔