اسنیہا اسکول میں عالمی یوگا دن پر اہم پروگرام کا انعقاد
02:52PM Sat 22 Jun, 2019
بھٹکل: 22 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بندر روڈ پر واقع اسنیہا اسپیشل اسکول میں جمعہ کے روز عالمی یوگا دن کی مناسبت سے یوگا کیا گیا جس میں شہر کے معزز افراد مہمان کی حیثیت سے موجود تھے۔
اس موقع پر افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوئی جس کا افتتاح سرکاری اسپتال کی ڈاکٹر سویتا کامت نے شمع روش کرکے کیا۔ اس موقع پر اسکول کی فاؤنڈر مالاتی ادیاور نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا ۔
پروگرام میں ڈاکٹر شروتی نائک، پدمنمب پائی، نیلم نائک ، ایم وی ہیگڈے، اسنیہا اسکول میں معاون صدر مدرسہ ریوتی نائکاور دیگر عملہ موجود تھا۔