یو این ایچ آر سی نے روہنگیا مسلمانوں کو واپس میانمار بھیجنے پر ہندوستان سے صفائی مانگی

12:25PM Sun 6 Jan, 2019

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک گروپ کو واپس میانمار بھیجنے کے ہندوستان کے فیصلہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایجنسی نے ہندوستان سے مذکورہ معاملہ پر وضاحت مانگی ہے کہ کس حالات کے تحت اس نے یہ فیصلہ لیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ڈپٹی ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے کہا، ’’ اقوام متحدہ (این ایچ سی آر) دفتر نے جمعہ کے روز کہا کہ اسے روہنگیا پناہ گزینوں کو ہندوستان سے واپس میانمار بھیجے جانے پر افسوس ہے، تین مہینہ کے اندر دوسری بار پناہ گزینوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔ پناہ گزین ایجنسی نے کہا کہ جمعرات کے روز واپس بھیجے گئے یہ روہنگیا خاندار ہندوستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ رجسٹر تھے، جنہیں آسام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کے الزام میں 2013 سے جیل میں بند تھے۔