سرکار کی طرف سے خراب اور کھلے پڑے بورویل کو جلد سے جلد بند کرنے کاحکم

10:54AM Sat 9 Aug, 2014

بھٹکلیس نیوز ؍ ۹ اگست،۲۰۱۴ بھٹکل ؍ (نامہ نگا) ریاست کرناٹکا کے باگل کوٹ ضلع میں پیش آئےبور ویل کے حادثہ کے بعدپوری ریاست میں سرکار نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے خراب اور کھلے پڑے بور ویل کو بند کرنے کو کہا ہے اور اس اس کی نگرای کی ذمہ داری گرام پنچایت کے پی ،ڈی ، او کو سونپی گئی ہے ۔ ریاست کےاکثر جگہوں پر لوگ بورویل بنا کر اس کو کھلا چھوڑ دیتے ہیں جس کا شکار معصوم بچے اور جانور وغیرہ ہوتے ہیں جو اس میں گر کر پھنس جاتے ہیں ۔اس لئے سرکار نے ان کو بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس طرح کی کارروائی پر قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی ہے ۔ خیال رہے کہ چند دن قبل باگل کوٹ میں تمننانامی لڑکا بوریل میں گر کر مر گیا تھا جس کے بعد حکومت نے اس طرح کا اقدام کیا ہے ۔