ریاستِ کرناٹک میں اقلیتی زبانوں کے مسائل پر پروگرام منعقد

12:46PM Sun 18 Jan, 2015

بھٹکلیس نیوز/18جنوری،15 کرناٹک اردو اکادمی کے زیر اہتمام \" ریاستِ کرناٹک میں اقلیتی زبانوں کے مسائل \" کے عنوان پربتاریخ 17جنوری 2015ء صبح 11-30 بجے ،کرناٹک اردو اکادمی کی لائبریری میں ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں کرناٹک کونکنی ساہتیہ اکادمی کے چیرمین مسٹر رونالڈ رائے نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کونکنی کے تعلق سے پیش آنے والے مسائل کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر فوزیہ چودھری، صدرنشین، کرناٹک اردو اکادمی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ \"تمام اکادمیوں کو ہندوستان کی اقلیتی زبانوں کے فروغ کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اور اردو اکادمی ان تمام اقلیتی زبانوں کی اکادمیوں کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے تاکہ ہم یکسوئی سے کام کر سکیں\" ۔ کرناٹک اردو اکادمی کے رکن جناب عزیز اللہ بیگ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ \"تمام اقلیتی زبانوں کی اکادمیوں کے اجلاس کی ضرورت ہے تا کہ ان زبانوں کے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے\"۔ اس موقعے پر اکادمی کے اراکین جناب ناطق علی پوری صاحب اور جناب شفیق عابدی بھی موجود تھے۔ ع،ح،خ