رمضان پروجیکٹ کی تقسیم
11:20AM Wed 31 Jul, 2013
رمضان پروجیکٹ کی تقسیم
بھٹکلیس نیوز /31جولائ 13
بیدر/ویژن 2016ءکے تحت رمضان پروجیکٹ 2013ءکو سامنے لایاگیا۔ ویلفیر ٹرسٹ ، ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن ، ریڈ کریسنٹ ، قطر چیریٹی ، ڈی ایم فاؤنڈیشن ، سرونگ ہیومیانٹی ، ایچ سی ایف اور جماعت اسلامی ہند کے اشتراک سے اوراد میں افطار کٹ کی تقسیم عمل میں آئی۔ ناظم علاقہ گلبرگہ مولانا محمدیوسف کُنی کی زیرنگرانی افطار کٹ تقسیم کئے گئے۔ مردو خواتین کی ایک تقریب میں یہ تقسیم عمل میں آئی جس سے ناظم علاقہ نے خطاب کیا۔ معاون ناظم علاقہ سید سلام اللہ ، اور محمدامیرالدین امیرمقامی اوراد بھی موجود تھے۔ افطار کٹ میں افطار کے سامان کے علاوہ علیحدہ سے مبینہ طورپر ساڑیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر غیرمسلم خواتین بھی موجود تھے۔