دعوت باستمی چاول کمپنی بھٹکل میں خانساماؤں کو دے رہی ہے صحت بیمہ

01:26PM Wed 27 Nov, 2019

بھٹکل: 27 نومبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شری لکشمی ناراشما رائس اینڈ آئیل ملس کمپنی کی جانب سے آج بھٹکل کے خانساماؤں کو بھٹکل کے ہی ایک نجی ہوٹل میں خصوصی دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کمپنی کے دعوت باسمتی چاول کاتعارف  کراتے ہوئے اس تعلق سے کئی باتیں سامنے آئیں جس میں کمپنی نے خانساماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو صحت بیمہ دینے  کی بات کہی۔ اس موقع پر کمپنی کے عہدیداران میں سے سریش نائک، پنکج اروڑا، وشوناتھ پائی اور دیگر حضرات موجود رہے۔