بھٹکل میں دستور کے تحفظ کا عہد لے کررات بارہ بجے شروع کی گئی یوم جمہوریہ کی تقریب

03:23PM Sun 26 Jan, 2020

بھٹکل: 26 جنوری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک میں دستور کو لے کر اقلیتیوں میں بڑھتی تشویش کے دوران بھٹکل میں گزشتہ شب آئین کے ابتدائیہ کو پڑھ کر اس کے تحفظ کا عہد لیتے ہوئے یوم جمہوریہ تقریب کا آغاز کیا گیا۔ بھٹکل کے سینکڑوں نوجوان گزشتہ شب نوائط کالونی تعلقہ اسٹیڈیم کے قریب جمع ہوئے اور انہوں نے ملک کے آئین کی تجاویز کو پڑھ کر دسوتر کی حفاظت کا عہد لیا۔ اس موقع پر وی دی انڈین (بھٹکل) کی جانب سی اس کی نقل بھی تقسیم کی گئی۔