پلوامہ حملہ : ہندوستان نے اٹھایا سخت قدم ، پاکستان کو جانے والا پانی روکا
04:10PM Thu 21 Feb, 2019
پلوامہ حملے کو لے کر ہندوستان نے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کی ہے ۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جانکاری دی ہے کہ ہندوستان نے پاکستان جانے والے اپنے حصہ کے پانی کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہندوستان ایسٹرن ندیوں کے پانی کو ڈائیورٹ کرکے جموں و کشمیر اور پنجاب میں اس کا استعمال کرے گا ۔
بتادیں کہ سندھ آبی معاہدہ کے مطابق ہندوستان ایسٹرن ندیوں کے 80 فیصد پانی کا استعمال کرسکتا ہے ۔ حالانکہ اب تک ہندوستان ایسا نہیں کررہا تھا ۔ ہندوستان کے اس قدم کے بعد پاکستان کے سامنے بڑے چیلنجز پیدا ہونے کا امکان ہے ۔
نتن گڈکری نے اس سے پہلے اترپردیش کے باغپت ضلع میں بدھ کو کہا تھا کہ جن تین ندیوں کا پانی پاکستان جاتا ہے ، ان ندیوں کے پانی کو باندھ بناکر روکنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔ ان ندیوں کے پانی کو جمنا ندی میں ملایا جائے گا ۔ جب یہ منصوبہ نافذ کردیا جائے گا تو جمنا ندی میں پانی ٹھیک ٹھاک ہوجائے گا ۔