بھٹکل میں عید الفطر پر امن طور پر منائی گئی
02:24PM Thu 7 Jul, 2016
بھٹکلیس نیوز / 7 جولائ 16
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل اور اطراف کے علاقوں میں منگل کو تیس روزے مکمل کرلینے کے بعد بدھ کے روز عیدالفطر منائی گئی ، بارش کے پیش نظر اس بار تمام جمعہ مساجد میں عید کی دوگانہ ادا کی گئی۔ عید کی دوگانہ جامع مسجد میں مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے ، خلیفہ جامع مسجد میں مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے، تنظیم جمعہ مسجد میں مولانا انصار خطیب مدنی نے، مخدمیہ جمعہ مسجد میں مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی نے، مدینہ جمعہ مسجد میں مولانا زکریا برماور ندوی نے، حمزہ جمعہ مسجد میں مولانا اقبال نائیطے ندوی نے، مسجد احمد سعید میں مولانا جعفر فقیہ ندوی نے، مسجد نور میں مولانا اٰمین رکن الدین ندوی نےاور مسجد بلال موگلی ہونڈا میں مولانا منور پیشمام نے پڑھائی۔
عید کے خطاب میں علماء کرام نے امت کو متحد رہنے اور معاشرے میں پھیلی بہت سی برائیوں کی طرف متوجہ کرایا۔
ان خطابات کو قارئین بھٹکلیس کے اردو آڈیو ویب سائٹ پر سن سکتے ہیں۔