ضلع میں زبردست بارش کے چلتے اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان؛ اگلے 24/گھنٹوں میں بھاری بارش کا امکان

03:10PM Fri 25 Oct, 2019

بھٹکل: 25 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ساحلی کرناٹک میں دو چار روز سے تیز وتند ہواؤں کے ساتھ جاری مسلسل بارش کے چلتے اتر کینرا ضلع کے ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے کل ہفتے کے روز ضلع کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کاروار ضلع کے ڈی ڈی پی آئی  این جی نائک نے بتایا کہ اگلے 24/گھنٹوں میں ساحلی پٹی پر کیار نامی دطوفان کے ٹکرانے کا خطرہ ہے جس سے پوری ساحلی پٹی پر تیز  ہواؤں کے ساتھ بارش  کا امکان ہے اسی کو دیکھتے ہوئے ضلع کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ماہی گیروں کو بھی سمندر میں اترنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔ آج صبح بھٹکل میں تیز و تند ہواؤں کے چلنے سے کئی مقامات پر درخت اور الیکٹرک کھمبوں کے گرنے کی خبریں موصول ہوئیں جبکہ پانی کے بہاؤ سے ساحلی کٹاؤ میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ادھر مرڈیشور میں کئی  ماہی گیری کشتیوں اور چھوٹی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے سمندر سے نکلی تیز موجوں کی وجہ سے مرڈیشور ساحل پر چھوٹے باکڑے  پانی پر تیرتے نظر آرہے ہیں۔ اس طو فان کے پیش نظر پیشگی اقدامات کرتے ہوئے ضلعی ڈپٹی کمشنر نے انڈین کوسٹ گارڈ کو  ہرطرح کی مددکے لیے تیار رکھا ہے۔ اسی طرح مینگلور اور کاروار میں بالترتیب  دو دو ساحلی   کشتیوںاور ایک ایک تیز رفتار بوٹ کو بھی تیار رکھا گیا ہے ۔