کاروار ضلع میں ووٹروں کی فہرست کی جانچ کا کام شروع

02:49AM Sat 2 Nov, 2013

کاروار ضلع میں ووٹروں کی فہرست کی جانچ کا کام شروع بھٹکلیس نیوز ؍02 نومبر، 13 کاروار ؍بھٹکل ؍(نامہ نگار) شمالی کنڑا ضلع کی ڈپٹی کمشنر محترمہ امکونگلا جامیر نے اطلاع دی ہے کہ ضلع میں ووٹروں کی فہرست کے جانچ کا کام شروع ہوچکا ہے اور یہ کام نومبر کی 29 ؍تاریخ تک چلے گا ۔موصوفہ اپنے دفتر کے میٹنگ ہال میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں اخباری نمائندوں سے مخاطب تھیں ۔انہوں نے کہا کہ جنوری،2014کو جن کی عمر 18سال مکمل ہوگی وہ اپنے نام ووٹروں کی فہرست میں شامل کراسکتے ہیں اسی عرصہ میں وہ لوگ جن کے نام ووٹروں کی فہرست میں شامل ہیں اور وہ اس میں کچھ ترمیم یا تبدیلی کرانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے مختص فارم میں اپنی عرضداشت 29؍نومبر سے پہلے دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نومبر کی 5؍تاریخ سے 8 ؍تاریخ تک ووٹروں کی فہرست میں موجود ناموں کو گرام سبھا میں اور مقامی اداروں کی جانب سے منعقد ہونے والی وارڈ میٹنگ میں پڑھ کر سنایا جائے گا ۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے مقررہ ایجنٹ ان لوگوں کی عرضیاں لے سکتے ہیں جن کے نام ووٹروں کی فہرست میں شامل نہیں ہوئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عرضیاں وصول کرنے کے لئے نومبر کی 3,11,17 کو خصوصی تحریک چلائی جائے گی ۔21؍ دسمبر حقوق اور اعتراضات کو کو درست کرنے کی آخری تاریخ ہوگی اور 6 جنوری ،2014 کو ووٹروں کی فہرست مشتہر کی جائے گی ۔اس طرح ووٹروں کی فہرست میں اگر آپ کا نام چھوٹ گیا یا اگر اس میں تصحیح کرانا ہو تو عرضیاں حاصل کرنے کے لئے ایک مہینے کی مہلت ہے ۔اگر اپنا نام ووٹروں کی فہرست میں شامل کرنا ہو تو اس کے لئے فارم نمبر 6 ؍اور اگر فہرست سے نام نکلوانا ہو تو فارم نمبر 7 ؍ اور اگر ووٹروں کی فہرست میں اپنا نام یا پتہ صحیح کرانا ہو تو اس کے لئے فارم نمبر 8 ؍مختص کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عرضیوں کے نمونے بوتھ لیول آفیسر ،تعلقہ آفیس میں دستیاب میں ہیں ۔ڈپٹی کمشنر صاحبہ نے کہا کہ ضلع میں نئے سرے سے 56؍پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔اس طرح ضلع میں کل 1423؍پولنگ بوتھ ہیں ۔12؍ پولنگ بوتھ عمارتوں کی تبدیلی کی گئی ہے ۔30 ؍اکتوبر کو جاری ووٹر فہرست تمام پولنگ بوتھ مقررہ آفیسر ،بوتھ لیول آفیسر تعلقہ آفیس ،ولیج اکاؤنٹینٹ ،پنچایت آفیس،بلدیہ آفیس اور سیاسی جماعتوں کے دفاتر میں دستیاب ہے ۔ووٹروں کی فہرست میں جو اپنے نام رجسٹر کرانے جارہے ہیں ان کو چاہئے کہ وہ اپنے نام صحیح درج کرائیں ۔اور اس کی جانچ بھی کرائیں ۔لہذا ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تمام شہریوں اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نقائص سے پاک ووٹر فہرست تیار کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔ voter list