بی ایم جے بینگلور کے گیٹ ٹو گیدر میں عبدالباری محتشم صاحب کی خدمات  کے اعتراف میں سپاس نامہ پیش کیا گیا

04:26PM Mon 28 Oct, 2019

بنگلور: 28 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل مسلم جماعت بینگلور کی جانب سے 27/اکتوبر،2019  سالانہ گیٹ ٹو گیدر پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں بی ایم جے بینگلور کے اکثر ممبران نے شرکت کی۔ گیٹ ٹو گیدر پروگرام صبح نو بجے شروع ہوا اور شام پانچ بجے تک  چلا جس میں   مختلف کھیل، مقابلے، بچوں کے پروگرام، فیملی کے لئے مخصوص کھیل سمیت دیگر بہت سارے تفریحی پروگرام  منعقد ہوئے ۔علاوہ ازیں اس موقع پر بنگلور میں تعلیم حاصل کرکے میٹرک، سکینڈ پی یو سی، ڈگری وغیرہ میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے  ہونہار طلبا کو تعلیمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اس پروگرام  میں خصوصی طور پر جناب عبدالباری محتشم صاحب کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا گیا۔ بی ایم جے بی ملن 2019 کا یہ پروگرام بنگلور، شیواجی نگر کےشمس کنوینشن سنیٹر  میں منعقد کیا گیا تھا جس میں شریک ہونے والوں کے لئے بھی خصوصی  اور ریفل ڈراء کے انعامات بھی دیے گئے۔