بھٹکل میں آدھار بنانے کے لیے ہورہی مشکلات میں آسکتی ہے کمی؛ مزید دو سینٹر بننے کے امکانات

03:21PM Thu 29 Aug, 2019

بھٹکل: 29 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کچھ مہینوں سے ایک ہی سینٹر میں محدود تعداد میں آدھار کارڈ بنانے سے عوام کو ہورہی مشکلات کی شکایتوں کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور بھٹکل میں دو مزید آدھار سینٹر بنانے پر غور کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں تحصیلدار وی پی کوٹرلّی نے کہا کہ آئندہ دس پندرہ دنوں  میں بھٹکل میں آدھار کارڈ کے دو مزید سینٹرس بننے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سینٹر بی ایس این ایل  دفتر کی عمارت میں ہوگا اور دوسرا سنڈیکیٹ بینک کی عمارت میں ہوگا جبکہ پوسٹ آفس میں بھی آدھار کارڈ بنانے کی سہولت جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ بھٹکل میں اب تک صرف ایک ہی آدھار کارڈ کا سینٹر ہے جس میں بھی ایک دن میں صرف 40/کارڈ بنائے جاتے ہیں ۔آدھار بنانے کے لیے لوگوں کو صبح سے شام تک قطار میں کھڑے رہنا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان کار کارڈ نہیں بن پاتا۔