بھٹکل میں مکمل لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو ایمرجینسی کے موقع پر ایس پی کی ہیلپ ڈیسک استعمال کرنے کی اپیل

03:39PM Thu 14 May, 2020

بھٹکل: 14 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے کے بعد بھٹکل کو سیلڈ کیا گیا ہے اور جگہ جگہ گیٹ وغیرہ ڈال کر آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ گزشتہ روز ایس پی بھٹکل آئے ہوئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ بھٹکل میں بہت جلد ہیلپ ڈیسک قائم کیے جائیں گے جہاں سے ایمرجینسی کے دوران عوام عارضی پاس حاصل کرسکیں گے۔   ضلعی ایس پی دیوراج نے آج اپنے ایک ٹویٹ میں بھٹکل کے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کی سہولت کے لیے بھٹکل کے مدینہ کالونی اور شمس الدین سرکل پر چیک پوائنٹ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس ہیلپ ڈیسک کے ذریعے عوام ایمرجنیس کے موقع پر تعاون حاصل کرسکتے ہیں اور عارضی پاس بھی حاصل کرسکتے ہیں۔