ریلوے نے شروع کی نئی اسکیم ، اس ایپ کے ذریعہ اپنے اسمارٹ فون سے بھی بک کرسکتے ہیں آپ جنرل ٹکٹ

02:24PM Wed 17 Oct, 2018

شمال مشرقی ریلوے نے یو ٹی ایس ایپ کے ذریعے اسمارٹ فون پر پیپر لیس غیر ریزرو ( جنرل) ٹکٹ فروخت کی سہولت فوری طورسے شروع کر دی ہے۔  شمال مشرقی ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ موبائل ایپ کے ذریعے ریلوے اسٹیشن کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں اور ریلوے لائن اور اسٹیشن سے 15 میٹر کی دوری سے چالو ٹکٹ بک کئے جا سکیں گے اور پلیٹ فارم ٹکٹ ریلوے اسٹیشن کے دو کلومیٹر کے دائرے میں ملیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ٹکٹ اینڈرائڈ / اسمارٹ فون سے یو ٹی ایس ایپ کے ذریعے خریدے جا سکیں گے۔ اس کے ذریعے مسافر جنرل ٹکٹ، پلیٹ فارم ٹکٹ اور سیزن ٹکٹ بک کروا سکیں گے۔ پیپر لیس ٹکٹ کو رد نہيں کیا جاسکے گا۔ پیپر لیس پلیٹ فارم ٹکٹ خریدنے کے وقت سے دو گھنٹے کے لیے قابل قبول ہوں گے۔ فی الحال یہ ٹکٹ علاقائی ریلوے کے دائرے تک ہی جاری ہوں گے۔
 انهوں نے بتایا کہ مسافر آر-والیٹ کے ذریعے زيادہ سے زیادہ دس ہزار روپے تک ریچارج کرا سکتا ہے ، جس میں ریچارج کے وقت پانچ فیصد بونس دیا جائے گا۔ اس کی ادائیگی ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، نیٹ بینکنگ، پے ٹی ایم اور یو پی آئی وغیرہ کے ذریعے کی جا سكے گی۔