شاہ فیصل کے صاحبزادہ شہزادہ بندر الفیصل انتقال کر گئے

04:07PM Tue 24 Nov, 2015

عودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے صاحبزادے شہزادہ بندر الفیصل انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 72 سال تھی۔ شاہی دیوان سے جاری بیان کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ منگل کے روز دارلحکومت ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔ شہزادہ بندر الفیصل، مکہ کے موجودہ گورنر شہزادہ خالد الفیصل، مرحوم شہزادہ سعود الفیصل، شہزادہ محمد الفیصل شہزادہ ترکی الفیصل سمیت دیگر کے بھائی تھے۔ مرحوم شہزادہ بندر الفیصل نے سیکنڈری تعلیم امریکا سے حاصل کی۔ انہوں نے گریجویشن برطانیہ کے رائل ائر فورس کالج کرانول سے کی۔ وہ سعودی عرب کی شاہی فضائیہ میں خدمات انجام دیتے رہے اور اس میں جنرل کے عہدے تک پہنچے۔ وہ ۲۰۰۷ء میں ریٹائمنٹ سے پہلے ۱۵ برس تک وزیر دفاع اور ہوابازی کے دفتر میں سینئر مشیر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔ مرحوم شہزادہ بندر اپنی خیراتی سرگرمیوں کی وجہ سے جانا مانا نام تھے۔