عوام کی شکایتوں کا ازالہ موقع پر ہی کیاجائے سرکار کی ہدایت ! کلکٹر 

02:33PM Mon 1 May, 2017

سہارنپور ۔(بھٹکلیس نیوز) گزشتہ ایک ماہ اور دسروز پرانی اسٹیٹ کی یوگی آدتیہ ناتھ سرکار نے عوام کی ہمدردی حاصل کرنیکی پالیسی پر کامزن رہتے ہوئے سبھی کلکٹروں اور پولیس کپتانوں کو یہ ہدایات جاری کردی ہیں کہ ریاست کے سبھی کلکٹر اور پولیس کپتان صبح دس بجے سے شام چھہ بجے تک اپنے اپنے دفاتر میں موجو د رہکر لگاتارآٹھ گھنٹہ عوام کے رابطہ میں رہیں گے اور بہتر ہوگاکہ موقع پر ہی عوام کی شکایات کا ازلہ کیاجائے؟اتر پردیش سرکار نے سبھی اضلاع کو یہ پیغام بھیج دیاہے کہ ہماری سہولیات کیلئے سرکاری کام کاج کے طریقہ کار کا سہل اور آسان بنایا جائے ایک آدمی کو بار بار دفتروں کے چکر کاٹنے سے بچایا جائے! ناگیندر پرتاپ سنگھ ۲۰۰۵ بیچ کے آئی ایس افسر ہیں اس سے قبل آپ درجن بھر اضلاع میں تعینات رہکر اپنی قابلیت کا لوہا منوا چکے ہیں آپ محنتی اور سخت مزاج افسر ہیں سہی کام کو فوقیت دیتے ہیں۔ ضلع میں گزشتہ روز یہاں اپنی نئی تعیناتی پر آئے ضلع مجسٹریٹ ناگیندر پرتاپ سنگھ لگاتار اس جدو جہد میں لگے ہیں کہ روز مرہ کی آنے والی عوامی شکائیتوں کا ازالہ انکے ذریعہ اور متعلقہ محکموں کے آفیسران کے ذریعہ موقع پر کیا جائے مسٹر سنگھ لگاتار اپنی سطح سے روز مرہ دفتروں میں بالخصوص انکے اپنے دفتر میں آنے والی شکائیتوں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور موقع پر انکا ازالہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں صبح سے دیر شام تک دفتر میں ہی موجود رہتے ہیں اور موقع پر عوامی شکائیتوں کو ترجیح دیکر انکا ازالہ کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں کچھ لوگوں (سیاست دانوں)کو ضلع مجسٹریٹ کی بے باکی اور حق گوئی برداشت نہیں ہے اسلئے وہ وقت وقت پر ضلع مجسٹریٹ کی نقطہ چینی بھی کرتے ہیں جبکہ قابل ضلع مجسٹریٹ بنا کسی دباؤ اور جانب داری کے پچھلے پانچ دنوں سے لگاتار منصفانہ طور پر ہر مذہب برادری اور فرقہ کے لوگوں کی بے لوث خدمت انجام دینے میں مشغول ہیں گزشتہ دنوں بڑھتی ہوئی عوامی شکائیتوں کے مدنظر قابل ضلع مجسٹریٹ ناگیندرسنگھ نے سبھی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی شکایتوں کا ازالہ سہل انداز میں کم سے کم وقت میں کیا جانا بیحد ضروری ہے اگر ہم لوگوں کے رہتے ہوئے بھی دور دراز سے آنے والے عوام کی شکایتوں کو نہیں سنا تو یہ افسوسکی بات ہوگی۔ کلکٹر سنگھ کا افسران کیلئے یہ کہناہیکہصوبا ئی سرکارکی مندرجہ بالا ہدایت کے بعد یہ واضع ہوجاتا ہے کہ صوبائی سرکار اور اسکے وزراء عوام کی شکایتوں کا موقع پر ازالہ چاہتے ہیں تاکہ عوام کا بھروسہ سرکار پر قائم رہے اسلئے آپ سب کے لئے ضروری ہے کہ آپ آنے والی شکایتوں کا ازالہ وقت پر اور صحیح طور پر کریں تاکہ عوام کو راحت کا احساس ہو تارہے۔کلکٹر این پی سنگھ نے کہا کہ ہمیں کچھ ایسی شکایتیں بھی موصول ہو رہی ہیں کہ کچھ محکموں کے ذمہ دار شکایتوں کا ازالہ ٹائم سے نہیں کر رہے ہیں جس وجہ سے دور دراز سے آنے والے عوام کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کلکٹر سنگھ نے بے باک لہجہ میں فرمایا کہ افسران اپنی ذمہ دار ی سمجھتے ہوئے وقت سے آفس میں بیٹھ کر عوام کی زیر التوا شکایتوں کے ساتھ ساتھ موجودہ شکایتوں پر بھی سنجیدگی کے ساتھ توجہ دیکر صحیح طور سے سبھی شکایات کا ازالہ کریں اگر مجھے مستقبل میں ایسے مفاد عامہ کے معاملات کے نپٹارے کی بابت کوئی بھی شکایت موصول ہوتی ہیں تو لاپرواہ افسر اور ملازم کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جایئگا ا س طرح کی لاپرواہی کرنے والے سرکاری عملہ کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی یہاں یہ بات بھی عام ہے کہ ہمارے نئے ڈی ایم این پی سنگھ یہ چاہتے ہیں کہ اس ضلع کو گندگی اور غلاظت سے پاک، صاف ستھرا ، پرامن اور ترقی یافتہ ضلع بنایاجائے ضلع مجسٹریٹ سڑکوں کے لئے اور سڑکوں پر ہو رہے ناجائز قبضوں کے لیے بھی بیحد فکر مند ہیں اور چاہتے ہیں کہ عوام کو ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور ناجائز قبضوں سے جلد از جلد راحت ملیں اور ٹریفک کا نظام بھی چست درست کیا جائے ضلع مجسٹریٹ این پی سنگھ پچھلے پانچ دن سے لگاتار ضلع کو صاف ستھرا اور ناجائز قبضوں سے محفوظ کرنے کے عمل میں اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کر رہے ہیں ۔