تحصلدار آفس کے سامنےاسسٹنٹ ولیج اکاؤنٹنٹ کی خودکشی کی کوشش

01:17PM Fri 14 Jun, 2013

تحصلدار آفس کے سامنےاسسٹنٹ ولیج اکاؤنٹنٹ کی خودکشی کی کوشش بھٹکلیس نیوز  / 14 جون، 13 بھٹکل/تحصلدار آفس کی طرف سے معطلی کا حکم نامہ پاکر یہاں اسسٹنٹ ولیج اکاؤنٹنٹ تحصلدارآفس کے باہر خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے ۔ جسکی حالت ابھی بہت نازک بتائی جارہی ہے ۔ اطلاع کے مطابق تحصلدار آفس میں اسسٹنٹ ولیج اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے کام کرنے والے بیلنی کے مقیم مہا دیو ناگپّا نائک (36) کو صبح تقریباً 11:11 بجے کام سے معطل کئے جانے کی خبر موصول ہوئی جس سے دل برداشتہ ہوکر انہوں نے پوری فینول کی بوتل اپنے گلے میں انڈٰل دی ۔ جس کے فوری بعد انکو بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا اور وہاں سے مزید علاج کے لئے کنداپور منتقل کیا گیا ۔ account-villager-01