تارخ نویسوں کے مطابق ٹیپوسلطان نے 19ویں صدی میں انگریزوں کے خلاف جنگ کی تھی۔حالانکہ بی جے پی کے رکن اسمبلی رنجن نے یہ دعویٰ کیا ہےکہ ٹیپو سلطان کی تاریخ کونصاب میں خوب مدح سرائی کی گئی جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔
ریاستی حکومت اب ٹیپوسلطان کے باب کو نصاب سے ہٹانے پرکر رہی ہے غور
01:10PM Wed 30 Oct, 2019
کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی سالگرہ نہ منائے جانے کے فیصلے کے بعد ریاستی حکومت اب ٹیپوسلطان کے باب کو نصاب سے ہٹانے پر غوروخوض کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پرائمری اور مڈل تعلیم کے وزیر ایس سریش کمار نے حال ہی میں اس تعلق سے محکمہ تعلیم سے ایک رپورٹ طلب کی ہے۔ قبل ازیں مدیکیری علاقے سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اَپَّاچو رنجن نے ٹیپو سلطا ن کے باب کو نصاب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد اس تعلق سے وزارت کی جانب سے غوروخوض کیا جا رہا ہے۔