کویت نے بھی کیا پانچ مسلم ممالک کا ویزا منسوخ، پاکستان بھی شامل
03:34PM Thu 2 Feb, 2017
امریکہ کے بعد اب کویت نے بھی پانچ مسلم ممالک کے ویزے پر روک لگا دی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ان پانچ ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، اس کے علاوہ چار ملک شام، عراق، افغانستان اور ایران ہیں۔ بتا دیں کہ گزشتہ جمعہ کو امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ آنے پر پابندی لگا دی تھی۔
اپنے اس فیصلے پر کویت کی حکومت نے کہا ہے کہ جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان کے شہری ویزا کے لئے درخواست نہ دیں۔ کویت حکومت کے اس فیصلے کی وجہ مسلم دہشت گردوں کے ملک میں داخل ہونے کا اندیشہ ہے۔ امریکہ سے پہلے کویت ایسا پہلا ملک تھا جس نے سال 2011 میں شام کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔