سابق ریلوے وزیرجعفرشریف کی قدوس صاحب عید گاہ میں ہوگی تدفین، وزیراعلیٰ کمار سوامی سمیت سرکردہ لیڈروں نے آخری دیدارکیا
01:37PM Sun 25 Nov, 2018
ہندوستان کے سابق ریلوے وزیرسی کے جعفرشریف کا آج انتقال ہوگیا۔ جعفرشریف کا انتقال 85 سال کی عمرمیں بنگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران ہوا، انہیں سانس لینے میں پریشانی ہورہی تھی، جس کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بنگلورومیں وزیراقلیتی بہبود ضمیراحمد خان نے بیان کل بعد نماز ظہرمسجد قادریہ میں ادا کی جائے گی اورتدفین بعد نماز جنازہ قدوس صاحب عید گاہ میں ہوگی۔
انتقال کی خبر ملنے کے بعد سیاسی لیڈروں اورسرکردہ شخصیات نے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے اسپتال جاکر آخری دیدارکیا اور تعزیب پیش کی۔ اس کے علاوہ بی جے پی لیڈروں نے بھی کے سی جعفرشریف کا آخری دیدارکیا۔ بی جے پی کے ریاستی صدراورسابق وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا، سینئرلیڈرآراشوک، اروند لمباولی نے تعزیت پیش کی اورانڈین ریلوے کی ترقی کیلئے جعفرشریف کی خدمات کا اعتراف کیا۔