گرمی میں پانی کی سپلائی کرنے پر مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی جانب سے یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داران کی تہنیت
04:07PM Thu 20 Jun, 2019
بھٹکل: 20 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) گرمی کے دنوں میں بھٹکل میں پانی کی قلت کے موقع پر بلا تفریق مذہب و ملت پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے افراد کو فجر سے رات دیر تک گھر گھر پہنچ کر پانی پہنچانے والے کئی اداروں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے متحدہ پلیٹ فارم بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن نے بے لوث خدمت انجام دی تھی اور دھوپ کی شدت کے ساتھ روزہ رکھ بھی پانی کی کمی سے پریشان عوام کو راحت پہنچائی تھی ۔اسی خدمت کی سراہنا کرتے ہوئے آج عصر بعد مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی جانب سے محکمہ شرعیہ کے دفتر میں تہنیتی تقریب منعقد کی گئی ۔
اس موقع پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے موجود فیڈریشن کے صدر جناب امتیاز ادیاور ، جناب نصیف خلیفہ کی تہنیت کی گئی اور انہیں میمنٹو کے ساتھ سپاس نامہ بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر چیف قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین جناب مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی صاحب، جناب ہاشم محتشم صاحب، جناب ابوبکر قمری صاحب ، جناب قیصر محتشم صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے۔