دہلی میں دہشت گردانہ حملے کی سازش ناکام، آئی ای ڈی کے ساتھ تین مشتبہ افراد گرفتار

12:04PM Mon 25 Nov, 2019

نئی دہلی: دہلی پولیس نے ایک بڑے دہشت گردانہ سازش کو ناکام کیا ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے پیرکوآئی ای ڈی کے ساتھ تین مشتبہ لوگوں کوگرفتارکیا ہے۔ اسپیشل سیل نے انہیں گوہاٹی سےگرفتارکیا ہے۔ تینوں مشکوک آئی ایس سے منسلک بتائے جارہے ہیں۔ پولیس نےان کے پاس سے بڑی مقدارمیں دھماکہ خیزاشیاء  بھی برآمد کیا ہے۔ ڈی سی پی دہلی پولیس اسپیشل سیل پرمود کشواہا نے بتایا کہ پولیس نے ایمپرووائزڈ ایکسپلوسیوڈیوائس ( بہتردھماکہ خیزمادہ) کے ساتھ تین مشکوک افراد کوگرفتارکیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں مشکوک افراد بڑے حادثےکوانجام دینا چاہتے تھے۔ پکڑے گئے مشکوک افراد دہلی، آسام سمیت کئی ریاستوں میں حملےکی تیاری کررہے تھے۔
وادی میں بھی پکڑا گیا مبینہ دہشت گرد جموں وکشمیرمیں بھی پیرکوزندہ گرینیڈ کے ساتھ ایک  مبینہ دہشت گرد کوگرفتارکیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، یہ مبینہ دہشت گرد بارہمولہ میں ریلوے بھرتی کے دوران بڑے حادثہ کوانجام دینے کی فراق میں تھا۔  اس کے پاس سے گرینیڈ ملا ہے۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی جانچ کررہی ہیں۔ دھمکی دینے کا کام کرتا تھا شخص اس سے پہلےاونتی پورہ میں پولیس نے جمعرات کوایک مبینہ دہشت گرد کے معاون کو گرفتارکیا تھا۔ پولیس  نے کہا کہ پکڑا گیا شخص ترال علاقے میں مقامی لوگوں کو دھمکی دینے او رڈرانے کا کام  کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق، ترال کے لاروجاگیرعلاقے کےباشندہ آصف احمد بھٹ علاقے میں دھمکی آمیزپوسٹرلگانے میں شامل تھا۔