ودھان پریشد کے انتخابات میں اس بار بھی کانگریس کی جیت یقینی؛ ضلعی انچارج وزیر دیش پانڈے
03:30PM Thu 24 Dec, 2015
بھٹکلیس نیوز / 24 دسمبر، 15
بھٹکل / (نامہ نگار) "ودھان پریشد کے اس بار کے انتخابات میں کانگریس کی جیت یقینی ہے کیوں کہ کانگریس نے ہمیشہ انصاف کی بات کی ہے اور عام آدمی کی ضروریات کو پورا کرنے کا خیال رکھا ہے"۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی نگراں کار وزیر دیش پانڈے یہاں رویل اوک ہوٹل میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں کر رہے تھے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کے امیدورار کو جتانے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی پارٹیاں اپنے آپ کو سیکولر پارٹیاں بتاتی ہیں حلانکہ وہ اندر کے اندر دوسری پارٹیوں سے ملی ہوئی ہیں۔
اس موقع پر کانگریسی امیدوار گھوٹنیکر، رکن اسمبلی منکال ویدیا،جناب قاضیا مزمل صاحب وغیرہ نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔