محکمہ دیہی ترقیات میں صفائی کے تئیں حلف لیا گیا

03:04PM Fri 24 Mar, 2017

لکھنؤ۔(بھٹکلیس نیوز)ریاست کے وزیر اعلیٰ جناب آدتیہ ناتھ یوگی کی ہدایت کے مطابق آج صبح ۳۰:۹ بجے یہاں کمشنر دیہی ترقیات کے جواہر بھون وا قع دفتر میں سبھی افسران ؍ملازمین کو صفائی کے تئیں جناب مدن پال آریہ ،ایڈیشنل کمشنر (انتظامیہ ) نے حلف دلایا۔جناب آریہ کے ذریعہ سبھی افسران ؍ملازمین کو دفتر میں مکمل صفائی بنائے رکھنے کے لئے ہدایت دی ہے۔صفائی کے تئیں حلف میں دفتر کے سبھی ملازمین ؍افسران موجود تھے یہ اطلاع کمشنر دیہی ترقیات نے دی ہے۔