ڈیوائن ہاسپیٹل، راجا بازار، پٹنہ میں میدانتا ہاسپیٹل دہلی کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ذریعہ تین روزہ اسپیشل او۔پی ڈی کا انعقاد
01:49PM Tue 31 Jan, 2017
پٹنہ، ۔(بھٹکلیس نیوز)ڈیوائن ہاسپیٹل کے ڈائرکٹر، ڈاکٹر انیل کمار نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ یہ جانکاری دی ہے کہ 27,28,29 جنوری کو ڈیوائن ہاسپیٹل راجا بازار میں میدانتا ہاسپیٹل دہلی کی جانب سے تین روزہ اسپیشل نیورولوجی(دماغ اور نس) اور کینسر کی او پی ڈی کا انعقاد کیا گیا۔ڈیوائن ہاسپیٹل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر جناب مشیر عالم نے یہ بتایا کہ 27 جنوری کو 2بجے دوپہر سے لیکر شام 6 بجے تک سینئر نیورولوجسٹ اور میدانتہ نیرولوجی ڈپارٹمنٹ کے چئرمین ڈاکٹر اے۔این۔جھا کی او۔پی۔ڈی ہوئی۔ جس میں نیرو اور نس کی بیماری سے پریشان مریضوں کو دیکھا گیا۔ بہار کے مختلف جگہوں سے جیسے مظفرپور، حاجی پورر، مدھوبنی، گیا، سیتامڑھی، بھاگلپور اور پٹنہ کے کئی علاقے خصوصی طور سے راجا بازار، سمن پورہ، پھلواری شریف، بورنگ روڈ، آشیانہ، انیس آ باد، کنکرباغ سے نیرو کے مریض ڈیوائن ہاسپیٹل راجا بازار پہنچے اور میدانتا کے مشہور اور ماہر نیرو اسپیشلسٹ ڈاکٹر اے این جھا سے طبی مشورہ حاصل کیا۔ ڈاکٹر جھا نیرولوجی کی دنیا میں اپنے طبی خدمات کے لئے ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی اپنی ایک الگ شناخت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر جھا نے بتایا کے سب سے اچھا علاج پرہیز کرنا ہے۔ اپنی روزمرہ کی زندگی میں ہمیں احتیاط اور ضبط سے کام لینا چاہئے چاہے وہ غذا کا استعمال ہو یا پھر دیگر ضروری روٹین کام ہو۔ اور اگر بیماری ہوتی ہے تو فورًا بغیر وقت ضائع کئے کسی اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے تاکہ فوری طور پہ اسکا علاج کیا جا سکے اور اسکو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔
ڈیوائن ہاسپیٹل کے کنسلٹنٹ فیزیسئین ڈاکٹر ارشادلحق نے بتایا کہ 28جنوری کو شام میں 3 بجے سے 7 بجے تک کینسر ڈپارٹمینٹ کی او۔پی۔ڈی ہوئی جس میں کینسر کی مشہور ڈاکٹر اور میدانتا ہاسپیٹل کے کینسر ڈپارٹمینٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر تیجندر کٹاریا کی او۔پی۔ڈی۔ ہوئی جس میں کینسر کے تمام مریضوں کو دیکھا گیا۔ ریاست بہار کے مختلف حصوں سے کینسر کے مریض ڈیوائن ہاسپیٹل راجا بازار پٹنہ آئے اور میدانتا کی مشہور کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر تجندر کٹاریا سے طبی مشورہ حاصل کیا۔ خاص طور سے بریسٹ کینسر کے بارے میں کئی قسم کی معلومات خواتین کو بتائی گئی۔ ڈاکٹر کٹاریا نے مزید بتایا کہ اگر کینسر کا پتہ شروعاتی دنوں میں ہو جائے تو اسکا مکمل علاج ممکن ہے۔ عموما زیادہ تر کینسر کسی نہ کسی نشہ کے استعمال سے ہوتا ہے لہٰذا کسی بھی قسم کا نشہ صحت کے لئے نہایت نقصاندہ ہے۔ دوران گفتگو ڈاکٹر تجندر کٹاریا نی بہار میں مکمل نشہ بندی کے اقدام کی جم کر تعریف کی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کے اس فیصلے کو انہوں نے عوام کی صحت کے لئے بہت مناسب اور قابل تعریف قدم بتایا۔ اس موقع سی ڈاکٹراطہر علی اور سماجی کارکن منجو سنہا بھی موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیوائن ہاسپیٹل کے اس اسپیشل او پی ڈی سے مریضوں کو بہت فائدہ حاصل ہوا دور دراز کے علاقہ سے دلی علاج کے لئے جانا بہت مشکل اور خرچیلا ثابت ہوتا ہے مگر دلی کے مشہور میدانتا ہاسپیٹل کی پہل سے یہ ممکن ہو سکا کہ ایسے مریضوں کا علاج اب راجدھانی پٹنہ میں بھی ممکن ہے۔
اس موقع پرڈیوائن ہاسپیٹل کے مینیجر رمیش سنگھ یادو نے بتایا کہ تمام مریضوں نے ڈیوائن ہاسپیٹل کا بہت شکریہ ادا کیا ۔ آخر میں ڈیوائن ہاسپیٹل کے ڈائرکٹر اور مشہور سرجن ڈاکٹر انیل کمار ، کنسلٹنٹ فیزیسئین ڈاکٹر ارشادلحق، اسسٹنٹ ڈائرکٹر مشیر عالم نے بہار کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے مریضوں کا خیر مقدم کیا اور ان کی مکمل صحتیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی میدانتا ہاسپیٹل سے آئے ہوئے ڈاکٹروں کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا بیش قیمتی وقت پٹنہ آکر بہار کے مریضوں کو دیا۔
اس پورے پروگرام کے چیف آرگنائزر اور میدانتا ہاسپیٹل کے سینئر مینیجر جناب فرید خان کا بہار کی عوام اور ڈیوائن فیملی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے انہوں نے بہار کے مریضوں کے لئے اس او پی ڈی کا انعقاد کیا اور اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کئے۔