میسور ، منڈیا اور چامراج نگر اضلاع کے عازمین حرمین شریفین کے لئے حج تربیتی کیمپ 

02:33PM Tue 18 Jul, 2017

میسور( بھٹکلیس نیوز) میسور کے دارالعلوم صدیقیہ کے روبرو واقع ایمن فنکشن ہال میں میسور ضلع حج کمیٹی کے زیر اہتمام میسور ، منڈیا اور چامراج نگر اضلاع کے عازمین حرمین شریفین کے لئے حج تربیتی اور ٹیکہ لگوانے کا کیمپ منعقد کیا گیا۔ امسال ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ میسور ضلع کے 300 عازمین ، منڈیا ضلع کے 56 عازمین اور چامراج نگر ضلع کے 23 عازمین حج کا فریضہ ادا کرنے کے لئے حج کے مبارک سفر پر روانہ ہورہے ہیں۔ اور ان تمام عازمین حرمین شریفین کے علاوہ پراویٹ ٹورس سے جانے والے عازمین حرمین شریفین کے لئے بھی ٹیکے لگوانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر محمد شیراز احمد، یف ڈبلیو او، آفیسر میسور کی نگرانی میں ڈاکٹر فہد، ہوسکوٹے ننجنگڈھ، ڈاکٹر نشانت، جیوتی نگر، میسور، ڈاکٹڑ علیم پاشاہ ہچ ڈی کوٹے، ڈاکٹر ارشد علی ، بلگیری، ہنسور تعلق، ڈاکٹر لوکیش، بنی منٹپ، میسور، ڈاکٹڑ ناگیش راؤ، ٹی نرسی پورہ، ، شاہین، صبیحہ، سرسوتی ، شوبھا رانی نے ٹیکہ لگوانے کی کاروائی انجام دی،۔ بنگلور سے آئے ہوئے ریاستی حج کمیٹی کے آفیسر محبوب پاشاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یک روزہ حج تربیتی و ٹیوکہ لگوانے کے کیمپ کا آغاز حضرت مولانا حافظ و قاری متین الدین کی جانب سے کی گئی تلاوت آیات قرآنی سے ہوا۔ مولانا سید محمد فاضل اشرفی نے نعت شریف پیش کی۔ جناب عبدالعزیز چاند، سکریٹری، دارالعلوم صدیقیہ نے استقبالیہ خطاب کیا ۔اور ہمارے اس دیش اور ریاست کرناٹک میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے اپنی مخصوص دعاؤں میں یاد رکھنے تمام عازمین حرمین شریفین سے التجاء کی۔ میسور کے سرقاضی حضرت مولانا محمد عثمان شریف صاحب نے صدارت فرمائی۔ حضرت مولانا مقبول احمد صاحب نظامی نے اپنے مخصوص انداز میں نظامت کے بہترین فرائض انجام دئے۔ خواتین کے لئے پردے کا بہترین انتظام کیا گیا۔ حضرت مولانا محمد ذکاء اللہ صاحب صدیقی، صدر، آل انڈیا ملی کونسل شاخ میسور ضلع، ء عمرہ کے فضائل اور ادائیگی کے طریقوں کو تفصیل سے پیش کیا۔ حضرت مولانا مفتی سلمان احمد صاحب ، نائب مہتمم، دارالعلوم صدیقیہ نے حج کے ارکان اور دوسرے مسائل کے عنوان پر اور حضرت مولانا الحاج عبد القادر شاہ واجد صاحب، خطیب و امام ، جمعہ مسجد ،معسکر، بنگلور نے زیارت مدینہ اور روزہ اقدس ﷺ کی حاضری اور دوسرے چند اہم مفید باتون کو بیان فرمایا۔ ظہر کی نماز کے لئے اسی حج کیمپ میں باجماعت ادا کرنیکا انتظام کیا گیا اور طعام کا بھی انتظام کیا گیا۔ عارف احمد مہکری، چیرمین ، میسور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی، سعید احمد، سہیل بیگ، کارپوریٹر و رکن، کر نا ٹا اسٹیٹ حج کمیٹی اور کنوینر، میسور ضلع حج کمیٹی، سید عباس، جائنٹ کنوینر، میسور ضلع حج کمیٹی، ین انور پاشاہ ، رکن، موڈا، محمد ممتاز احمد، سکریٹری، میسور ڈسٹرکٹ ریلیف کمیٹی بھی اس موقع پر اسٹیج پر موجود تھے۔