نکسل وارداتوں کو روک پانا ریاستی حکومت کے قابو سے باہر :جوگی

12:19PM Tue 14 Mar, 2017

رائے پور، (بھٹکلیس نیوز)چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اجیت جوگی نے سکما میں ہوئے نکسلی حملے کی سخت مذمت کی ہے۔انہوں نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔جوگی نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں شہادت کے سلسلے کو روک پانے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ نکسلی بے خوف ہوکر ایسے گھناؤنے حملوں کو انجام دے رہے ہیں اور حکومت کسی ڈرے ہوئے کے کردار میں اس قسم کی پرتشدد وارداتوں کو روک نہیں پا رہی ہے۔جوگی نے کہا کہ جوانوں پر ہورہے حملوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ نکسل وارداتوں کو روک پانا ریاستی حکومت کے بس میں نہیں ہے، جہاں جوان ہی محفوظ نہیں ہے وہاں کی عوام کا کیا حال ہوگا؟یہ ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات تکلیف دہ ہے ایک طرف نکسلی واردات میں شہیدوں کے گھروں میں ماتم چھایا ہوا تھا،وہیں دوسری طرف حکمراں بی جے پی کی صفوں میں انتخابی جیت پر ریاست سمیت ملک بھر میں ڈھول تاشے بج رہے تھے، آتش بازی کی جا رہی تھے اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں ۔