چوتنی میں گیس سلینڈر کا گودام تعمیر کرنے پر عوام کا اعتراض

11:25AM Sat 8 Jun, 2013

چوتنی میں گیس سلینڈر کا گودام تعمیر کرنے پر عوام کا اعتراض بھٹکلیس نیوز 08 جون، 13 بھٹکل / منڈلی گرام پنچایت حدود میں آنے والے علاقہ چوتنی میں گیس سلینڈر کا گودام تعمیر کرنے سے پہلے ہی وہاں کی عوام نے اعتراض کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک اپیل پیش کی ۔ وہاں کی عوام اس پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ یہاں پر گودام کے آس پاس پرائمری اور ہائر پرائمری کے اسکول ہیں اگر یہاں پر گودام تعمیر کیا جاتا ہے تو گاڑیوں کی آمد ورفت سے اسکولی طلبہ کو تکلیف پہونچے گی ۔ یہ گودام شیوانی شانتا رام  نامی عورت  کی طرف سے تعمیر کیا جارہا ہے جس پر عوام اعتراض کر رہی ہے ۔ مقامی عوام نے اس کی اجازت کی صورت میں بڑے احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔ ac-memo-choutani-600x400