جموں و کشمیر سیز فائر کے تحت کل ہو سکتا ہے بڑا اعلان
02:06PM Sat 16 Jun, 2018
جموں و کشمیر میں سیز فائر کی مدت بڑھانے کو لے کر مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کل کوئی بڑا اعلان کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے آج عید کے موقع پر مبارک باد دی اور ساتھ ہی کہا کہ آج جموں و کشمیر میں ہو رہے تشدد پر وہ کچھ نہیں بولیں گے۔ زرایعہ کےمطابق ہندوستانی حکموت ایسے حالات کو دیکھ کر اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اس فیصلہ کو فی الحال جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ وادی میں لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے کئے گئے اس فیصلہ کی وجہ سے دہشت گرد وہاں خونی کھیل کھیلنے لگے ہیں۔
قابل غور ہے کہ کشمیر وادی کے حالات کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے کشمیر کے اندر سیز فائر کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اس کے باوجود کشمیر کے حالات پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ رمضان مہینہ کے درمیان ہی پاکستان کی جانب سے متعدد مرتبہ سیز فائرکی خلاف ورزی ہوئی۔ تو اسی کے مد نظر حکومت بڑا فیصلہ لینے جا رہی ہے۔