میسور کے حلقہ کرشنا راجہ سے صحافی مالویکا اویناش بھارتیہ جنتا پارٹی کی متوقع امیدوار

02:04PM Wed 3 May, 2017

میسور (بھٹکلیس نیوز)سال 2018 میں منعقد ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لئے ابھی سے کوششیں ہوگئی ہیں۔ میسور کے حلقہ کرشنا راجہ کی نمائندگی جو فی ولوقت کانگریس کے رکن اسمبلی یم کے سوم شیکھر کررہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پورٹی کے دو مضبوط قائدین ٹکٹ حاصؒ کرنے ایڑی چوٹی کا ذور لگا رہیں۔ لیکن ان دونوں قائدین کے مقابلے کو دیکھتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین نے کسی امیدوا کو میدان میں اتارنے کے بارے میں سوچھ رہے ہیں۔ اس لئے باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ریاست کی مشہور صھافی اور ٹی وی آنکر و کنڑا فلموں کے اداکار مشہور اداکار زویناش کی بیوی مالویکا اویناش کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آخر کار بی جے پی کی ٹکٹ کس امیدوار کے حق میں جائیگی۔سابق ریاستی وزیر شری یس اے رام داس اور میسور ضلع کوآپریٹیو یونین کے صدر شری ہچ وی راجیو دوسرے امیدوار ہیں۔اس سلسلے میں مورخہ 6 اور 7مئی کو میسور میں منعقد ہونے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی مجلس عاملہ میں بحث کی جائیگی او ر قطعی فیصلہ کیا جائیگا۔