اب بنگلورو میں گوشت کے تاجرپریشان ، مہانگر پالیکے نے کئی نئی شرائط عائد کیں
03:07PM Fri 7 Apr, 2017
کرناٹک میں بیف کے کاروبار پر پابندی نہیں ہے ، لیکن مٹن اور بیف فروخت کرنے والوں کو لائسنس مل پانا اب انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ مہانگر پالیکےنے لائسنس کے لیے چند نئی شرائط عائد کردی ہیں ۔ بنگلورو مہانگر پالیکےنے گوشت کے کاروبار کے لیے چند نئی شرائط عائد کی ہیں۔
صفائی کے ساتھ ساتھ ایک ایسی شرط رکھی گئی ہے جس سے گوشت کے تاجرکافی پریشان ہیں۔ وہ شرط ہے 40 فٹ چوڑی سڑک پر گوشت کی دکان کا ہونا، لیکن بنگلورو کےاکثر پرانےعلاقوں میں چالیس فٹ روڈ تو دور کی بات، 15 سے20 فٹ چوڑی سڑک بھی مشکل سے ہی نظر آئے گی ۔
زیادہ ترگوشت کی دکانیں گلیوں میں ہیں ۔وہیں گوشت کے دکان کے لیے پڑوسیوں کی منظوری ضروری کردی گئی ہے ۔
مہانگر پالیکے کی کئی نئی شرط کی جمعیت القریش بیف مرچنٹ ایسوسی ایشن نے سخت مخالفت کی ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ گوشت کے کاروباریوں کو لائسنس دینے کے لیے ٹال مٹول کیا جا رہا ہے۔