سلطان قابوس سہ روزہ دورےتہران پر

01:48AM Tue 27 Aug, 2013

سلطان قابوس سہ روزہ دورےتہران پر تہران۔27Oman's Sultan bin Qabous listens to Bahrain's king's speech at the GCC Summit in Manama.اگست (آئی این ایس)اومان کے سلطان قابوس تین روزہ دورے پر ایران پہنچے ہیں۔ جہاں وہ دوطرفہ تعاون ، توانائی کے مسائل اور خطے کی صورتحال کے علاوہ امکانی طور پر ایران ۔ امریکہ تعلقات اور تنازعات میں کمی کے لیے تدابیر پر بھی ایرانی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔ اومان واحد عرب ملک ہے جو امریکہ اور ایران دونوں کے ساتھ بیک وقت اچھے تعلقات رکھتا ہے۔ نئے اور نسبتاً اعتدال پسندانہ رجحانات کے حامل ایراتن کے نئے صدر حسن روحانی کے 3 اگست سے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی بھی غیر ملکی سربراہ کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران طویل عرصہ تک عالمی سطح پر تنہا رہنے کے بعد اب اس سے نکلنا چاہتا ہے، تاہم ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سلطان قابوس کی آمد پر ابتدائی تبصرے میں یہ کہا ہے کہ ان کے علم میں نہیں ہے کہ وہ امریکہ کا پیغام ساتھ لارہے ہیں۔ ایران ایسی کسی چیز کے انتظار میں بھی نہیں ہے، تاہم یہ واضح ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اسکی دوٹوک تردید بھی نہیں کی۔