نئی دلی سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی کی طرف سے دائر عرضی پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس عرضی میں راہل گاندھی پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے نریندر مودی پر نشانہ سادھنے کے لئے رافیل سودا معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط طریقے سے لوگوں کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی۔ راہل گاندھی نے رافیل معاملہ کو جس طرح سے لوک سبھا الیکشن کے وقت غلط طریقے سے پیش کیا اس سے عدالت کی توہین ہوئی ہے۔
راہل گاندھی کو بڑی راحت، ’چوکیدار چور ہے‘ والے بیان پر توہین عدالت کا معاملہ سپریم کورٹ نے کیا ختم
01:21PM Thu 14 Nov, 2019
نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو توہین عدالت کے معاملہ میں راحت دے دی ہے۔ اسی کے ساتھ کورٹ نے راہل گاندھی کا معافی نامہ منظور کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ راہل گاندھی کا بیان بدبختانہ ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ راہل گاندھی کو بیان دیتے وقت محتاط رہنا چاہئے۔ راہل گاندھی پر الزام تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ سادھنے کے لئے رافیل سودا معاملہ پر عدالت کے فیصلے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جس سے عدالت کی توہین ہوئی ہے۔