مودی کے دورہ سعودی عرب میں توانائی اور صحت کے شعبے اولین ترجیح
02:12PM Sun 3 Apr, 2016
وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سعودی عرب کے ایجنڈے میں توانائی اور صحت کے امور سہرفہرست ہیں، جہاں آج انہوں نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر اور وزیر صحت خالدہ الفالح کے ساتھ دار الحکومت ریاض میں دوطرفہ بات چیت کی۔
وزیر اعظم مودی کے دورہ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے۔
دوطرفہ ملاقات میں مسٹر عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب کی بڑی تونائی سپلائر کمپنی ارامکو ہندوستان کو اپنی سرمایہ کاری کے لئے نمبرایک ہدف کے طور پر دیکھتی ہے، جبکہ محترمہ خالدہ الفالح نے کہا کہ مسٹر نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کے ایجنڈے میں توانائی اور صحت کے شعبے سرفہرست رہے